18 جون، 2017، 4:53 PM

ممبئی حملوں میں 6 افراد پر فرد جرم عائد

ممبئی حملوں میں 6 افراد پر فرد جرم عائد

ہندوستان کے شہر ممبئی میں 1993 میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے الزام میں ہندوستانی عدالت نے 6 افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر ممبئی میں 1993 میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے الزام میں ہندوستانی عدالت نے 6 افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ہندوستانی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں 24 برس قبل ہونے والے بم دھماکوں میں 257 افراد ہلاک جبکہ 800 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جسے اب تک بھارت میں سب سے بڑا دہشت گردی کا حملہ قرار دیا جارہا تھا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے مطابق 6 ملزمان ممبئی دھماکوں میں ہتھیار لے جانے، بم نصب کرنے کے مرتکب پائے گئے ہیں جن سے ممبئی کی مشہور عمارتوں بشمول اسٹاک ایکسچینج کو نشانہ بنایا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق اس واقعہ کے الزام میں گرفتار ساتویں شخص کو عدالت نے عدم ثبوتوں کی بنا پر رہا کردیا۔ تفتیش کاروں کے مطابق ممبئی میں بم دھماکے ہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشتگرد داؤد ابراہیم  کے کہنے پر 1992 میں بابری مسجد کو شہید کرنے کا بدلہ لینے کے لیے کیے گئے تھے۔تمام افراد کو 2003 سے 2010 کے درمیان گرفتار کیا گیا تھا اور یہ تمام مسلمان تھے۔ جن لوگوں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے ان میں ابو سالم، مصطفیٰ دوسہ، فیروز عبدالراشد خان، طاہر مرچنٹ، ریاض صدیقی اور کریم اللہ خان شامل ہیں

News ID 1873274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha